27 جون ، 2016
کراچی میں اویس علی شاہ کے اغواء کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق مغوی اویس علی شاہ کا فون اغواء کے 72 گھنٹے بعد آن کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اویس شاہ کا فون خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں کھولا گیا، مغوی کا فون صرف 6 منٹ کیلئے کھولا گیا، فون 6منٹ بعد دوبارہ بند کر دیا گیا۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لنڈی کوتل میں فون کی موجودگی گمراہ کرنے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے۔