28 جون ، 2016
کراچی کے علاقے شریف آباد میں ملزمان کی فائرنگ سے بیکری مالک جاں بحق ہوگیا۔
شریف آباد تھانہ پولیس کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان فیڈرل بی ایریا بلاک ایک شریف آباد میں واقع بیکری کے اندر داخل ہوئے اور بیکری مالک علیم الدین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
پولیس کو جائے وقوع سے تیس بور پستول کا ایک خول بھی ملا ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں پولیس نے واردات کو ڈکیتی میں مزاحمت قرار دیا ہے۔