28 جون ، 2016
پشاور کے علاقے صدر میں تجاوزات کے معاملے پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ٹریفک پولیس کے اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔
گزشتہ رات پشاور صدر کی دکان میں گھس کر دکاندارسے تکرار پرتھپڑ مارنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک صادق حسین نےجیو نیوز کو بتایا کہ تھپڑ مارنے والا ٹریفک کانسٹیبل ہے اور اس کا نام سعید ہے، انہوں نے گفت گو میں واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو غصہ کرنے سے منع کیا ہے لیکن اس کے باوجود اس قسم کےو اقعات کا ہونا انتہائی افسوس ناک ہے۔
انہوں نے واقعے کا نوٹس لیا اورکہا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیا ہوا اس لئے کسی انکوائری کی ضرورت نہیں ہے ،متعلقہ اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے اس معطل کردیا گیا ہے۔