پاکستان
28 جون ، 2016

غذر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ،2 افراد جاں بحق

غذر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ،2 افراد جاں بحق

 


غذر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں ۔


غذر کے گاؤں بتھریت میں نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ولی خان اور شیر واعظ نامی افراد موقع پر ہی جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔


لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال گوپس منتقل کردیاگیا ہے ۔ واقعہ پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔


پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

مزید خبریں :