28 جون ، 2016
جعفرآباد کے قریب دیور نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی دو بھابیوں سمیت تین افرادکو ہلاک کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جعفرآباد کے نواحی گاؤں محبت شاخ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی دوبھابیوں اورایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔