29 جون ، 2016
30میٹراونچائی پر پھنسے 5فراد کو آدھے گھنٹے بعد ریسکیو کرلیا گیا۔
یوں تو ایڈونچر کے متلاشی افراددنیا بھر میں مختلف پارکوں میں واقع جھولوں پر بیٹھنے کے موقعے تلاش کرتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ ایڈونچر مشکلات کا سبب بھی بن جاتا ہے۔
چین کے صوبے فوجیان میں واقع ایک امیوزمنٹ پارک کے ایک جھولے پر سواری کرنے والے افراد کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا جو فنی خرابی کی وجہ سے زمین سے30میٹر کی اونچائی پر پھنس گئے۔
جھولے میں سوار 5مسافروں کو نکالنے کیلئے پارک انتظامیہ کی جانب سے ایک ریسکیو آپریشن شروع کیا گیااور آدھے گھنٹے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت نیچے اْتار لیا گیا۔