دلچسپ و عجیب
30 جون ، 2016

شکاگو میں کاربے قابو ہوکر سیلون کے اندر جا گھسی

شکاگو میں کاربے قابو ہوکر سیلون کے اندر جا گھسی

 


امریکی شہر شکاگو میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر شیشہ توڑتی ہوئی سیلون کے اندر جا گھسی ، حادثے میں خاتون ڈرائیور اور سیلون کی دو ملازمائیں زخمی ہوگئیں۔


اس واقعے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک تیز رفتار کار کاؤنٹر کے سامنے کاشیشہ توڑتی ہوئی اندر گھس آئی ،اس دوران کاؤنٹر پر دو خواتین بھی موجود تھیں ،جو خوش قسمتی سے کار کی ٹکر سے محفوظ رہیں۔


کار ان کے قریب سے نکلتی ہوئے سامنے کی دیوار سے جا ٹکرائی ،اطلاعات کے مطابق اس دوران سیلون میں 30 افراد موجود تھے ۔ حادثے میں 83 سالہ خاتون ڈرائیور اور دو خواتین ملازمائیں معمولی زخمی ہوئیں۔

مزید خبریں :