30 جنوری ، 2012
پشاور… پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا اور قبا ئلی علاقوں میں سال 2012 کی پہلی پو لیو مہم شروع ہو گئی ہے۔ ای پی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ پشاورسمیت خیبر پختونخوا اور قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے جو یکم فروری تک جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں 57 لاکھ جبکہ قبا ئلی علاقوں میں 9 لا کھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔ جان باز آفریدی کا کہنا تھا کہ مہم کے لئے 17 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔