07 جولائی ، 2016
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ وہ احتساب سے بالاترہیں تو ان کی غلط فہمی ہے،نوازشریف کے ساتھ میں بھی اپنے احتساب کے لیے تیار ہوں ، مجھے ڈر نہیں انہیں کیوں فکر ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پانامالیکس کے انکشافات میں واضح ہے کہ وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کی،پاناما لیکس کے انکشاف سے واضح ہے کہ وزیر اعظم کرپشن میں ملوث ہیں،ٹیکس چوری،کرپشن اور منی لانڈرنگ سے پیساباہر بھجوانے سے ملک کو نقصان ہورہا ہے،جب تک وزیراعظم کا احتساب نہیں ہوگا، یہ پلان نہیں رکے گا۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کو قتل کرنے والوں کے خلاف خیبرپختونخوا حکومت سخت نوٹس لے گی ، مدارس کو بھی قومی دھارے میں لانا چاہیے،خیبرپختونخوا حکومت اپنے فیصلوں کا خود جواب دے گی،کے پی کے حکومت نے مجھ سے پوچھ کر مدرسے کو پیسے نہیں دیے،کے پی کے حکومت بتائے گی کہ انہوں نے پیسے کیوں دیے،413 میں سے صرف 4حلقے مانگے تھے،چاروں حلقوں میں دھاندلی ہوئی ۔