09 جولائی ، 2016
سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی پاکستان کی پہچان تھے،خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی جبکہ بلاول بھٹو نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور کابینہ کے ارکان جنازے میں شرکت کریں
ترجمان کے مطابق عبدالستار ایدھی کےانتقال پرپیپلز پارٹی نے روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
سابق صدرآصف زرداری نے عبدالستارایدھی کےانتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی پہچان تھے،
انہوںنےانسانیت کی خدمت کی لازوال مثال قائم کی۔
آصف زرداری نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،انہوں نے بغیر کسی مذہب ،رنگ اورنسل انسانیت کی خدمت کی ۔
ادھربلاول بھٹو نے ہدایت دی ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور کابینہ کے ارکان جنازے میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی ایک عظیم انسان تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے۔