پاکستان
09 جولائی ، 2016

عبدالستار ایدھی عظیم پاکستانی تھے، عمران خان

عبدالستار ایدھی عظیم پاکستانی تھے، عمران خان

 


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےایدھی صاحب کے انتقال کا سن کر شدید صدمہ ہوا ہے۔


عمران خان نے کہا کہ عبدالستار ایدھی شریف النفس انسان اور عظیم پاکستانی تھے۔


انہوں نے مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی نے شوکت خانم اسپتال کو 26 سال قبل پہلا بڑا چندہ دیا تھا۔


واضح رہے کہ عمران خان نے کچھ عرصہ قبل کراچی آئے تھے اور انہوں نے عبدالستار ایدھی سے ملاقات کرکے ان کی عیادت بھی کی تھی۔

مزید خبریں :