09 جولائی ، 2016
قانون نافذ کرنے والےادارےاورپولیس کے اعلیٰ افسران نےنیشنل اسٹیڈیم کادورہ کیا جبکہ عبدالستارایدھی کی نمازجنازہ سےقبل حسن اسکوائرسےاسٹیڈیم جانے والی سڑک بند کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں35ہزارافرادکی گنجائش ہے اور 7ہزارسےزائداہلکارتعینات کیےجائیں گے،وی وی آئی پیزاورعام عوام کیلیےالگ الگ گیٹس کااستعمال کیاجائےگا۔
ذرائع کے مطابق عوام نمازجنازہ میں شرکت کے لیےگیٹ نمبر3، 4، 5، 6اور8استعمال کریں جبکہ پارکنگ ایکسپو سینٹر، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس،چائناگراؤنڈاوربحریہ یونیورسٹی میں قائم کی گئی ہے۔
ایس پی کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں شہریوں کےداخلےسےپہلےبم ڈسپوزل اسکواڈسرچنگ اورسوئپنگ کرے گا۔