صحت و سائنس
09 جولائی ، 2016

دنیا میں خوراک کا ایک تہائی حصہ سالانہ ضائع ہو جاتا ہے

دنیا میں خوراک کا ایک تہائی حصہ سالانہ ضائع ہو جاتا ہے

 


ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر کے انسانوں کے لیے تیار کی گئی خوراک کا ایک تہائی حصہ ایک عشاریہ تین بلین ٹن سالانہ ضائع ہو جاتا ہے۔


اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی کل آبادی کا 54 فیصد شہروں میں آباد ہے اور شہر مسلسل پھیل رہے ہیں۔


ایک بین الاقوامی ادارے کا کہنا ہے کہ سن 2050 میں شہری آبادی میں مزید 12 فیصد اضافہ ہونے سے اس کا حجم 66 فیصد ہو جائے گا۔اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ سنگاپور میں صاف توانائی کی سمٹ سے قبل جاری کی گئی ہے۔ ’کلین اینویرو سمٹ‘ گیارہ سے تیرہ جولائی تک جاری رہے گی۔


اِس سمٹ کا اہتمام سنگا پور میں ’انٹرنیشنل واٹر ویک‘ کے دوران کیا گیا ہے۔ اسی ویک میں ’ورلڈ سِیٹیز سمٹ‘ کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ ان دونوں بین الاقوامی کانفرنسوں میں شہروں کے ترقیاتی معاملات کے ساتھ جڑے انتظامی چیلنجز کو زیرِ بحث لایا جائے گا۔

مزید خبریں :