12 جون ، 2012
پیرس …فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والی ایک نیلامی میں 19ویں صدی کے فرانسیسی حکمران نپولین بونا پارٹ کا انگریزی میں تحریر کردہ ایک نایاب خط4لاکھ ڈالر سے زائد میں نیلام کردیا گیا۔گذشتہ دنوں نیلامی کے لیے پیش کیا جانے والا یہ خط نپولین نے جلا وطنی کے دور میں انگلش سیکھتے وقت اپنے ٹیچر کوغلطیاں ٹھیک کروانے کے لیے لکھا تھا۔9مارچ1816کی تاریخ لیے یہ خط نپولین کے انگریزی زبان میں تحریر کیے گئے صرف تین خطوط میں سے ایک ہے ۔تاریخی اہمیت کاحامل یہ خط پیرس کے Letters & Manuscriptsمیوزیم نے توقعات سے پانچ گنا زیادہ بولی لگا کر4لاکھ ڈالر کی قیمت میں حاصل کرلیا۔