12 جون ، 2012
فلاڈیلفیا…امریکی شہر Philadelphia کے معروف Longwood نامی گارڈن میں منفرد لائٹ آرٹ کی نمائش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس نمائش میں پیش کیے جانے والا لائٹ آرٹ بر طانوی آرٹسٹ Bruce Munroکا تیارکردہ ہے جس نے گارڈن میں لگے ہرے بھرے پودوں اور پھولوں کے قدرتی حسن کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے ان میں رنگ برنگے بلب انوکھے انداز میں نصب کر دئیے ہیں۔ دن کے ساتھ ساتھ رات کی تاریکی میں بھی سیاح جگنو کی طرح جگمگاتے اس گارڈن کو دیکھنے آرہے ہیں جبکہ یہ نمائش اس سال ستمبر تک جاری رہے گی۔