11 جولائی ، 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان سے سینئر ڈپٹی کنونیر کی ذمے داریاں واپس لے لی گئی ہیں، دوسری جانب رابطہ کمیٹی میں 6سینئر کارکنوں کوشامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم لندن اورپاکستان رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا،اجلاس میں کارکنوں نے رابطہ کمیٹی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا۔
اجلاس میں عامر خان سے سینئر ڈپٹی کنونیر کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں، عامر خان ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں، دوسری جانب 6سینئر کارکنوں کو رابطہ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دو سینئر کارکنوں کو سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، قائد ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔