12 جون ، 2012
نیویارک …امریکی ریاست نیو یارک میں ایک ٹی وی پروگرام میں ایک دلچسپ مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں چوبیس گھنٹوں میں 403خواتین کا میک اپ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیاگیا ۔ پانچ خواتین پر مبنی میک اپ ٹیم نے 24گھنٹوں کے دورانئیے میں95لپ اسٹکس اورلپ گلوسز، 35بلشز،60آئی شیڈز جبکہ ایک ہزار پانچ سو نیل پولشزاستعمال کرتے ہوئے چار سوتین خواتین کے چہروں پر مکمل اور خوبصورت میک اپ کیا۔اب تک ہونے والے تمام میک اپ کے مقابلو ں میں یہ تعداد سب سے زیادہ ہونے کی وجہ سے ان خواتین کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈبُکس میں شامل کر لیا گیا ہے۔