پاکستان
11 جولائی ، 2016

نیب ملزم گرفتار کرکے ریفرنس فائل نہیں کرتا،چیف جسٹس

نیب ملزم گرفتار کرکے ریفرنس فائل نہیں کرتا،چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان انورظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ نیب ملزمان کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلتا ہے، ملزم گرفتار کرلیتا ہے لیکن ریفرنس فائل نہیں کرتا۔


چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سابق چیف انجینئر این ٹی ڈی سی کی ضمانت منسوخی درخواست کی سماعت سماعت کی۔


دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان انورظہیر جمالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب خود عدالت کو موقع دیتاہے کہ ملزم کو فائدہ دیا جائے۔


جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ملزم کو 45دن حراست میں رکھ کر بھی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا، نیب کے تفتیشی آتے ہیں نہ ہی عدالت کو ریکارڈ دکھایاجاتا ہے۔اس کے بعد سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ۔


 

مزید خبریں :