پاکستان
11 جولائی ، 2016

سندھ میں آج رات گئے مون سون کا ایکٹیوسٹم داخل ہوگا

سندھ میں آج رات گئے مون سون کا ایکٹیوسٹم داخل ہوگا

کراچی والے ہوشیارہوجائیں، مون سون کی موسلادھار بارشیں ہونے کو بالکل تیارہیں، مون سون کا ایکٹو سسٹم رات کو سندھ میں داخل ہوگا اور پھر ملک بھر میں کھل کر بارشیں ہوں گی۔


بارشوں کے ترسے کراچی والوں کے لیے بارش کی ایک اور خوش خبری،سیٹ بیلٹ باندھ لیں، حفاظتی اقدامات مکمل کرلیں، ڈی جی میٹ کہتے ہیں کہ رات سے مون سون کا سسٹم سندھ میں داخل ہوگا، کراچی میں کھُل کر جل تھل ہوگا۔


ڈی جی میٹ کا کہنا تھا کہ کراچی، حیدر آباد، جیکب آباد، دادواور لاڑکانہ میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، خیبرپختونخوا، چترال، ہزارہ، دیر،سوات، شانگلہ، کاغان، ناران اور آزاد کشمیر میں فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔


جاتے جاتے ڈی جی میٹ پچھلی بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی تاریخوں پر میڈیا کوریج کا شکوہ بھی کرگئے۔


 

مزید خبریں :