12 جولائی ، 2016
پاراچنار میں پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کے صدر اور سماجی رہنما حامد طوری کو نا معلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا ،حامد طوری کو قتل سے پہلے تشدد کا نشانہ بھی بنا یا گيا ۔
حامد حسین طوری کو رات کو نامعلوم کال موصول ہوئی جس پر وہ اپنے گاؤں سے پاراچنار میں اپنے گھر روانہ ہوگئے ۔صبح وہ اپنے کمرے ميں مردہ پائے گئے ۔
پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حامد طوری کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیااور پھر ٹی ٹی پستول سے فائرکر کے قتل کردیاگیا،کمرے میں گولی کے خول ملے ہیں ۔
واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ حامد طوری کو آبائی علاقے شبلان میں سپرد خاک کیا جا ئےگا۔