پاکستان
12 جولائی ، 2016

سکھر بیراج سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد

سکھر بیراج سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد

 


دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے مقام پر خاتون سمیت تین نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔لاشوں کو شناخت کےلئے ایدھی سینٹر منتقل کردیاگیا ہے ۔


یہ لاشیں سکھر بیراج کے مختلف دروازوں سےملی ہیں جن کی شناخت کیلئے ایدھی سینٹر بندر روڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ ایدھی رضا کار کے مطابق دو لاشیں پرانی ہیں جس کی وجہ سے شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔


پولیس کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج کے مختلف دروازوں پر پھنسی لاشیں بالائی علاقوں سے سیلابی ریلے میں بہہ کر آئی ہیں۔ ان دنوں دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے مقام سے نچلے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

مزید خبریں :