12 جولائی ، 2016
کراچی: بلدیہ ٹائون میں گھریلو تنازعے پر سالی قتل
کراچی میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے رشتہ دار خاتون کو قتل جبکہ بیوی سمیت 2 خواتین کو زخمی کر دیا جب کہ دوسر ی طرف محمودآباد میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن کے رہائشی ظفر اقبال نے گھر میں فائرنگ کر کے اپنی بیوی نادیہ سمیت 2 خواتین کو زخمی کر دیا۔ اس کے بعد ملزم نے کیماڑی میں رہائش پزیر اپنی سالی سیما کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کی۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق محمودآباد کی کشمیر کالونی کالونی میں چھاپہ مارکر ملزم ندیم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا ،ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔