پاکستان
12 جولائی ، 2016

ابرار قتل کیس میں پیش رفت، گرفتار اہلکاروں کا بیان

ابرار قتل کیس میں پیش رفت، گرفتار اہلکاروں کا بیان

 


کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ابرار کےکیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ گاڑی میں موجود ابرار اور دلنواز سے کوئی اسلحہ نہ ملا تو ہم گھبرا گئے ۔جائے وقوعہ سے اہلکار راشد اور ندیم نے فرار ہونے کا مشورہ دیا تھا۔


سندھی مسلم سوسائٹی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ابرار کے قتل سے پردہ اٹھنے لگا ۔ گرفتار اہلکاروں نے حکام کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔ ملزمان نے بتایا کہ ڈرائیور سعید نے لکی اسٹار پر مشکوک کار کو دیکھ کر پیچھا کیا۔


سندھی مسلم کے قریب کانسٹیبل کلیم اللہ نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے ابرار جاں بحق ہوگیا۔ کلاشنکوف کے برسٹ سے گاڑی چھلنی ہوگئی ۔ گرفتار اہلکاروں نے بتایا کہ گاڑی میں موجود ابرار اور دلنواز سے کوئی اسلحہ نہ ملا تو گھبرا گئے جس پر اہلکار راشد اور ندیم نے موقع سے فرار ہونے کا مشورہ دیا ۔


گرفتار اہلکار وں نےبتایا کہ فرار ہوکر سی ٹی ڈی سول لائن چلے گئے تھے۔دوسری جانب تفتیشی حکام نے بتایا کہ تینوں پولیس اہلکاروں کا اسلحہ جمع کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ رات واقعے میں ملوث تین اہلکاروں نے خود کو پیش کیا جبکہ چوتھے اہلکار کو گھر سے گرفتار کیا گیا۔

مزید خبریں :