12 جولائی ، 2016
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے پیش امام دم توڑ گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پیش امام حبیب الرحمان کو معراج نامی ملزم نے گولیاں ماریں، پیش امام کے بیٹے نے ملزم کو شناخت کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے ،واقعہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔