13 جولائی ، 2016
اقوام متحدہ کے نئے جنرل سیکریٹری کے دس امیدواروں کے درمیان مباحثہ ہوا،جس میں قیادت، موسمیاتی تبدیلی ،بین الاقوامی کرمنل کورٹ ،شام اور جنوبی سوڈان سمیت کئی موضوعات زیر بحث لائے گئے۔
موجودہ سیکریٹری جنرل بان کی مون کی مدت اس سال دسمبر میں ختم ہو رہی ہے۔
12 میں سے دس امیدواروں کے درمیان یہ دلچسپ مباحثہ ہوا جسے الجزیرہ اور اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر براہ راست دکھایا گیا۔
اگلے ہفتے 15 رکنی سلامتی کونسل ان 12 امیدواروں میں سے ایک امیدوار کا نام ووٹنگ کے ذریعے منتخب کر کے اقوام متحدہ کو تجویز کرے گی۔
سلامتی کونسل کو ویٹو کا اختیار رکھنے والے امریکا ،برطانیہ فرانس، روس اور چین کی جانب سے اس امیدوار پر رضامندی ملنی لازمی ہے، 12 امیدواروں میں سے اس بار نصف سے زائد امیدوار خواتین ہیں۔