دنیا
13 جولائی ، 2016

محبوبہ مفتی کی کشمیری شہداء کی قبروں پر حاضری

محبوبہ مفتی کی کشمیری شہداء کی قبروں پر حاضری


 


مقبوضہ کشمیر میں یوم شہداء کے موقع پر وزیر اعلی محبوبہ مفتی اور اپوزیشن رہنما عمر عبداللہ نے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔


مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری عوام آج 86 واں یوم شہداء منا رہے ہیں،اس حوالے سے ان 22 کشمیریوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے جو 1931 میں ڈوگرہ راج میں قتل کردیئے گئے تھے۔


مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے شہیدوں کی قبروں پر حاضری دی ۔


نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے بھی شہیدوں کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔


 

مزید خبریں :