پاکستان
13 جولائی ، 2016

حلیمہ قتل کیس میں ملزم رضوان کی درخواست ضمانت خارج

حلیمہ قتل کیس میں ملزم رضوان کی درخواست ضمانت خارج

 


کراچی کی مقامی عدالت نے حلیمہ قتل کیس میں نامزد ملزم رضوان کی درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج کردی جبکہ ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔


ملزم رضوان اور اسکی اہلیہ سونیا کی درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوئی، اس موقع پر عدالت نے ملزم رضوان کی درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج کردی۔


ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ15 جولائی کو سنایا جائے گا۔

مزید خبریں :