دلچسپ و عجیب
13 جولائی ، 2016

آسٹریلیا کے برڈ شو میں عقاب کا بچے پر حملہ

آسٹریلیا کے برڈ شو میں عقاب کا بچے پر حملہ

 


آسٹریلیا میں برڈ شو میں اڑنے والا عقاب ٹریننگ بھول گیا، اڑتے اڑتے بچے پر جھپٹ پڑا،7سال کے بچے کو دبوچ کر پرواز بھرنے کی کوشش کی لیکن اسٹاف کی بروقت کارروائی سے بچت ہوگئی ۔


خبردار،ہوشیار،آزاد فضا میں اڑتا پرندہ کسی وقت بھی کرسکتا ہے وار ،ایسا ہی کچھ آسٹریلیا میں ہوا جہاں برڈ شو کیلئے سدھایا ہوا عقاب ساری ٹریننگ بھول گیا۔


آسٹریلیا کےآلس اسپرنگ ڈیزرٹ پارک میں ہونے والا یہ برڈ شو اس وقت ہارر شو بن گیا،جب ایک بگڑے ہوئے عقاب نے معصوم بچے کو اپنے پنجوں میں دبوچ کر اڑنے کی کوشش کی ۔


لیکن پارک کے اسٹاف کی بروقت کارروائی کام آگئی اور عقاب بچے کو چھوڑ کر اڑ گیا، بچے کے چہرے پر معمولی زخم آئے، اس سے پہلے بھی ایسا ایک واقعہ ہوچکا ہے جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔

مزید خبریں :