دلچسپ و عجیب
13 جون ، 2012

دُنیا کی کار آمد ترین الارم کلاک جس کے بعد صبح دوبارہ سوجانانا ممکن

دُنیا کی کار آمد ترین الارم کلاک جس کے بعد صبح دوبارہ سوجانانا ممکن

واشنگٹن…این جی ٹی…اگر آپ کو صبح وقت پر اٹھنا مشکل کام لگتا ہے توہم آپ کو ایک ایسے الارم کلاک کے بارے میں بتاتے ہیں جو آپ کو شرطیہ وقت پر اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایک دیوانے شخص نے ایسا انوکھا الارم کلاک تیار کیا ہے جو آپ کو نیند سے ایسے جگائے گا کہ ٓاپ دوبارہ سونے کا نام تو دور سوچ بھی نہیں سکیں گے۔ ایک طاقتور کمپریسر کو بسترکے ساتھ نصب کر دیا جاتا ہے جو کمپیوٹر سے کنٹرول کیا جاتاہے اور جیسے ہی صبح جاگنے کا مقررکردہ وقت ہوتاہے تو یہ کمپریسر بستر پر زوردارجھٹکوں کا ایک طوفان برپا کر دیتا ہے جیسے کوئی زلزلہ آگیا ہو۔کیوں ؟وقت پر صبح جگانے کا اس سے زیادہ مفید ترین الارم کوئی ہو گا کیا؟

مزید خبریں :