پاکستان
13 جون ، 2012

سوات میں فائرنگ،ن لیگ کے رہنما افضل خان جاں بحق

سوات میں فائرنگ،ن لیگ کے رہنما افضل خان جاں بحق

سوات… سوات میں کانجو کے علاقے دمغارمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ (ن)کے مقامی رہ نما افضل خان جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا ہے کہ افضل خان گھر سے نکلے ہی تھے کہ نا معلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ افضل خان کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :