پاکستان
17 جولائی ، 2016

کوئٹہ :باکسر محمد وسیم کے گھر پر جشن کا ماحول

کوئٹہ :باکسر محمد وسیم کے گھر پر جشن کا ماحول

 


پاکستانی باکسر محمد وسیم کی جیت کی خوشی میں کوئٹہ میں ان کے گھرپر بھی جشن کا ماحول ہے۔


پاکستانی باکسر محمد وسیم کا مقابلہ فلپائن کے باکسر جیتھراولیوا سے ہوا، محمد وسیم کا پلڑا پورے میچ میں بھاری رہا، تمام رائونڈز کےاختتام پر محمد وسیم کو پوائنٹس اور کارکردگی کی بنیاد پر فاتح قرار دے دیا گیا۔


شاندار جیت کے بعد محمد وسیم انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل جیت کرفلائی ویٹ کی عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، محمد وسیم کے گھر کے افراد نے بھی مقابلہ دیکھا اور جیت پر خوب جشن منایا۔

مزید خبریں :