دلچسپ و عجیب
13 جون ، 2012

انڈے کے خول کو تراش کر منفرد فن پارے تیار

انڈے کے خول کو تراش کر منفرد فن پارے تیار

لبلیانا…این جی ٹی…انڈوں کو توڑنا کوئی مشکل کام نہیں لیکن سلووینیا میں ایک ایسا ماہر آرٹسٹ بھی موجود ہے جو انڈوں کو توڑے بغیر اُن کے خول سے خوبصورت اور دلکش فن پارے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ 72سالہFranc Gromنامی یہ آرٹسٹ پہلے انڈے کے خول میں چھید کر کے انہیں خالی کرتا ہے اور پھر اس پر سوئی کی مدد سے انتہائی باریک بینی اور احتیاط سے دلکش ڈیزائن بنادیتا ہے۔آرٹسٹ کے مطابق ایک فن پارے کو تیار کرنے میں اسے ایک ماہ کا وقت لگتا ہے تا ہم دلچسپ امر یہ ہے کہ انتہائی چھوٹے سوراخ کرنے پربھی خول نہ تو ٹوٹتا ہے اور نہ ہی چٹختا ہے۔

مزید خبریں :