22 جولائی ، 2016
وزیراعظم نواز شریف کی کامیاب انتخابات کےانعقادپرمنتخب نمائندوں اورکشمیری عوام کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن انتخابات جمہوریت پرعوام کےاعتمادکاعکاس ہیں،آزادکشمیر میں پر امن انتخابات کا انعقاد جمہوری قوتوں کی فتح ہے۔
میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ہارجیت انتخابات کا حصہ ہے،حکومت، عوام آزادکشمیرکی نومنتخب حکومت کی ہرممکن مددکرےگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کی حمایت سیاسی تفریق سےبالاترہے،امیدہےنومنتخب نمائندے آزادی کی جدوجہدکومستحکم کریں گے۔پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کی آزادی کی حمایت کے لیے متحد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ متحرک جمہوریت، جمہوری عمل کا تسلسل ہوتی ہے، نومنتخب نمائندےآزادکشمیرکےعوام کی فلاح کے لیے کام کریں۔