پاکستان
13 جون ، 2012

آل کراچی تاجر اتحاد کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

آل کراچی تاجر اتحاد کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

کراچی… آل کراچی تاجر اتحاد نے بھتا مافیا ، ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف کی گئی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تاجر اتحاد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دکاندار آج شام بجے سے دکانیں کھول لیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی پریس کلب اور آرام باغ میں مختلف تاجرتنظیموں کے رہنماوٴں نے مشترکا پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شہر میں روزانہ گن پوائنٹ پراور ڈرا دھمکا کر کروڑوں روپے بھتا وصول کیا جاتا ہے اور جو تاجر بھتا دینے سے انکار کردے، اسے قتل کردیا جاتا ہے جس پر آج ہڑتال کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ دوسری جانب اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے صدر آصف علی زدراری سے مطالبہ کیا تھا کہ شہرمیں بھتہ خوروں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا فی الفورنوٹس لیا جائے اور دہشت گردی کے واقعات کی روک کے تھام کیلئے مثبت اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔ اس کے علاوہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی تاجروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا تھا جبکہ جامعہ کراچی ، وفاقی اردو یونیورسٹی اورسندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردئے گئے تھے۔

مزید خبریں :