13 جون ، 2012
ماسکو…شادیوں میں کئی رسمیں ہوتی ہیں جنہیں پورا کرتے کرتے کبھی کبھار گڑبڑ بھی ہوجاتی ہے ۔لیکن ایسی گڑبڑ جو ہنسی کے نا رُکنے والے طوفان کا سبب بن جائے شاید کسی نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہو۔ایسا ہی کچھ اس روسی شادی کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں ایک دلہن نے اپنی قطار میں کھڑی سہیلیوں کی طرف گلدستہ اُچھالا تو جواب میں ایک تصادم بر پا ہو گیا ۔ سہیلیاں گلدستہ کیچ کرنے کے لیے بے تاب تھی لیکن دو لڑکیوں نے اسے کیچ کر لیا لیکن کوئی بھی ایک گلدستے سے دستبر دار ہونے کے مو ڈ میں نہیں تھی۔بس پھر کیا تھا دونوں لڑکیاں مہما نو ں کے سامنے ایک دوسرے کے ہاتھوں سے اس گلدستے کو کھینچتی نظر آئی جس میں دیگر افراد نے مداخلت کر کے ایک لڑکی کو اس کا حقدار ٹھہرا کر معاملہ سلجھایا لیکن اس دوران پورے ہال میں ہنسی اور قہقہوں کا طوفان اُمڈ پڑا جس میں خود دلہن بھی شامل نظر آئی۔