صحت و سائنس
13 جون ، 2012

لاہور سروسز اسپتال آتشزدگی ،واقع کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور…لاہور کی مقامی عدالت نے سروسز اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر وزیر صحت پنجاب،سیکرٹری صحت اور ایم ایس سروسز اسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔سیشن کورٹ لاہور میں سروسز اسپتال نرسری میں آتشزدگی کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج مشتاق الہی نے کی ہے۔ درخواست گزار رانا ناصر نے موقف اختیار کیا کہ انتظامیہ کی غفلت سے دس بچوں کی جان گئی اور ڈاکٹر بھی وارڈ سے غائب ہو گئے ، پولیس نے انتظامیہ کو بچانے کیلئے واقعے کو اتفاقی حادثہ قرار دیا ہے۔ عدالت نے ایس ایچ او شادمان پولیس کوحکم دیا کہ وزیر صحت شہبازشریف،سیکرٹری صحت اور ایم ایس سروسز اسپتال کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔

مزید خبریں :