پاکستان
29 جولائی ، 2016

ذوالفقار کی سزائےموت پر عمل درآمد روک دیا گیا

ذوالفقار کی سزائےموت پر عمل درآمد روک دیا گیا


 


انڈونیشیا میں پاکستانی قیدی ذوالفقار کی سزائےموت پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے، یہ بات جکارتا میں پاکستان کے سفیرایم عاقل ندیم نے بتائی ہے۔


جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ خوشی ہے کہ ذوالفقارعلی کی جان بچ گئی ہے، اس حوالے سے انڈونیشین حکام ہمیں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔


واضح رہے کہ ذوالفقار علی کی سزا پر عملدرآمد کا وقت ہوگیا تھا ،تاہم انڈونیشیا حکام کی جانب سے ذوالفقارکی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔


پاکستانی سفیر اس حوالے سے کافی سرگرم رہے ،وہ ذوالفقار کی سزائے موت رکوانے کے لیے انڈونیشین حکام سے مسلسل رابطے میں تھے۔

مزید خبریں :