دلچسپ و عجیب
14 جون ، 2012

ایپل نے جدید ٹیکنالوجی کا حامل نیا لیپ ٹاپ متعارف کر وا دیا

ایپل نے جدید ٹیکنالوجی کا حامل نیا لیپ ٹاپ متعارف کر وا دیا

واشنگٹن…این جی ٹی…معروف کمپیوٹر کمپنی ایپل نے جدید ٹیکنالوجی کا حامل نیا لیپ ٹاپ میک بک پرو ( Macbook pro)متعارف کروا دیا ہے جو سابق میک بک ائیر کے مقابلے میں کئی گنا بہترہے۔اس لیپ ٹاپ کی اسکرین کا سائز پندرہ انچ ہے جبکہ اس کی چوڑائی محض 0.71انچ ہے۔ 2.7میگا ہرٹزپروسیسر کے حامل اس لیپ ٹاپ کا Retina ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیاگیا ہے جس میں 16جی بی ریم ،اعلیٰ ترین پکچر ریزولوشن اور768جی بی Flash اسٹوریج جیسی خصوصیات موجود ہیں۔4.46پونڈ وزنی اس جدیدلیپ ٹاپ کی بیٹری 7گھنٹے تک بلا تعطل کام کر سکتی ہے جس کی قیمت 2200ڈالرز متعین کی گئی ہے ۔

مزید خبریں :