14 جون ، 2012
واشنٹن…این جی ٹی…سمندر میں غوطہ خوری کرناایک انتہائی مشکل کھیل ہے جس میں ماہر سے ماہرغوطہ خور بھی اکثر اوقات مات کھاجاتے ہیں مگر کچھ زندہ دل اور بلند ہمت نوجوان ایسے بھی ہوتے ہیں جو کسی خطرے کو خاطر میں ہی نہیں لاتے۔امریکی ریاستOregon میں ایسے ہی جذبے سے سرشار دو افراد نے 100فٹ بلند آبشار سے چھلانگ لگانے کا منفرد اور خطرناک کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ان من چلو ں نے اس ایڈونچر کی ابتداء کر تے ہوئے کشتیوں سمیت آبشار سے نیچے گہرائی میں چھلانگ لگائی جس میں وہ کامیاب بھی ہوگئے لیکن اس دوران ایک کھلاڑی پتھریلی چٹانو ں والے ا س پانی میں گرنے سے زخمی ہو گیا۔