14 جون ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی… جاپانی ماہرین نے ایک ایسی روبوٹک مشین تیار کی ہیں جوایک گھنٹے میں ڈھائی ہزار جاپانی سمو سے تیار کر نے کی صلا حیت رکھتی ہے۔ یہ روبوٹ مختلف حصوں پر مشتمل ہے جو با کمال اور پھرتیلے طریقے سے چاول سے تیار کیے گئے مواد کو سمو سے کی پتیوں میں ڈال کر اسے حتمی شکل دیتا ہے۔ اس با ورچی روبوٹ کو ان خصوصیات کے باعث اس سال اپریل میں 50 ہزار ڈالر میں عام فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔