صحت و سائنس
02 اگست ، 2016

مسلسل بیٹھنا، سرطان اور عارضہ قلب کا سبب بن سکتا ہے

مسلسل بیٹھنا، سرطان اور عارضہ قلب کا سبب بن سکتا ہے

 


آفس یا گھر میں مسلسل بیٹھے رہنے سے سرطان اور دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔


جدید تحقیق کے مطابق دفاتر یا گھرمیں کئی گھنٹے بیٹھ کر کام کرنے والے افراد کو سرطان اور دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ تیز قدموں سے چہل قدمی کرنی چاہیے۔


رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے دس لاکھ افراد کے ساتھ کیے گئے ایک سروے سے اس بات کا اندازہ لگایا ہے کہ وہ افراد جو روزانہ کم از کم آٹھ گھنٹے بیٹھے رہتے ہیں انہیں مسلسل بیٹھنے کے نقصانات سے بچنے کے لیے 60 سے 75 منٹ ورزش کرنا چاہیے۔


ماہرین صحت کی رائے میں ورزش نہ کرنا اور مسلسل بیٹھے رہنا موٹاپے اور سگریٹ نوشی جتنا ہی نقصان دہ ہے۔


اس رپورٹ کے مطابق کئی گھنٹے بیٹھے رہنے کے علاوہ اگر پانچ گھنٹوں سے زائد ٹی وی دیکھا جائے تو صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں جو ایک گھنٹہ چہل قدمی سے بھی کم نہیں کیے جا سکتے۔

مزید خبریں :