14 جون ، 2012
لاہور…لاہور ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن نے ارسلان افتخار کیس میں ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری کی ممبر شپ منسوخ کردی ہے۔لاہور ڈسٹرکٹ بار کا ایوان عدل میں بار کے صدر چوہدری ذوالفقار کی صدارت میں اجلاس ہوا، اجلاس میں زاہد بخاری کی ممبر شپ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔زاہد بخاری کے لاہور ڈسٹرکٹ بار میں داخلے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔