14 جون ، 2012
کراچی … سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بھتا خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے علامتی واک آوٴٹ کیا گیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو کی صدارت میں اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں شہنشاہ غزل مہدی حسن اور ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی شاکر علی کے بھائی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی نے کہا کہ بھتا خوری سے کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے، تاجروں کے تحفظات دور کئے جائیں۔ اس کے بعد ایم کیو ایم کے ارکان علامتی واک آوٴٹ کرگئے۔ بجٹ تقاریر کے دوران ارکان نے صوبائی بجٹ کو تاریخی قرار دیا اور بعض ارکان نے ترقیاتی منصوبوں میں اضلاع کو نظرانداز کرنے پر تنقید بھی کی۔