09 اگست ، 2016
عراقی عدلیہ نے ملکی پارلیمان کے اسپیکر پر عائد کردہ بدعنوانی کے مقدمے کو خارج کردیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق عراق کی اعلیٰ عدالتی کونسل نے ناکافی اسپیکر پارلیمنٹ سلیم الجبوری کے خلاف بدعنوانی کے ٹھوس شواہد نہ ہونے کی بنا پر بری کردیا ہے۔
عدالتی فیصلہ ایسے وقت میں جاری ہوا جب پارلیمنٹ نے اسپیکر اور دو ارکان کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات کی تحقیقات کے لیے انہیں حاصل پارلیمانی استثنیٰ ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔
اسپیکر سلیم الجبوری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے خود کو حاصل استثنیٰ ختم کرنے سے اتفاق کیا ہے، الجبوری کو اگرچہ گرفتار نہیں کیا گیا تھا تاہم انہیں بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
عراقی حکومت نے ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔