10 اگست ، 2016
مالی سال 2015-16ء کے دوران ملک میں گاڑیوں کی تیاری میں 35.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان ادارہ شماریات (بی پی ایس)کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جولائی 2015ءسے جون 2016ءکے دوران 33 ہزار632 یونٹس گاڑیوں کی پیداوار حاصل ہوئی جبکہ مالی سال 2014ءکے دوران 24 ہزار 794 یونٹس گاڑیوں کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔
مذکورہ بالا عرصہ کے دوران بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں85.79 فیصد، جیپوں اور کاروں کی پیداوار میں21.57 فیصد، موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں16.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔