کاروبار
12 اگست ، 2016

کراچی پورٹ پر ایک لاکھ 67 ہزار سے زائد کارگو کی نقل و حرکت

کراچی پورٹ پر ایک لاکھ 67 ہزار سے زائد کارگو کی نقل و حرکت

کراچی پورٹ ٹرسٹ پرگزشتہ24گھنٹوں کے دوران مجموعی طورپرایک لاکھ67ہزار185کارگوکی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جس میں ایک لاکھ44ہزار583ٹن درآمدی اور22ہزار602ٹن برآمدی کارگوشامل تھا۔


جمعرات کے روزکراچی پورٹ ٹرسٹ کی جا نب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق زیرتبصرہ مدت کے دوران86 ہزار306ٹن خشک کارگوا ور58ہزار 277ٹن آئل مائع کارگودرآمدکئے گئے جبکہ برآمدی کارگومیں22 ہزار602ٹن خشک کارگوشامل تھا۔


کراچی پورٹ ٹرسٹ پرگزشتہ24گھنٹوںمیں مجموعی طورپر5جہاز لنگر اندازہوئے اور5 جہاز کارگو لیکرروانہ ہوئے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران9ہازوں کی آمداور6جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔


 


 

مزید خبریں :