12 اگست ، 2016
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر دنیا بھر میں شور پر مودی سرکار نے آل پارٹیز کانفرنس بلالی، کانفرنس میں اپنی غلطی کا اعتراف کجا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت شروع کردی۔
اجلاس میں پاکستان کو نشانہ بنایاگیا اورکشمیرکو بھارتی حصہ قراردے دیا گیا اور اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیرپرقرارد داد کی دھجیاں اڑادیں۔
نہتے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے لیے تحریک نے مودی سرکار کی ناک میں دم کردیا، بھارتی سرکاری نے بوکھلاہٹ میں آل پارٹیز کانفرنس بلالی۔
ہونا تویہ چاہیے تھا کہ مسئلے کا حل نکالاجاتا، اجلاس میں پاکستان کو نشانہ بنایاگیا اورکشمیرکو بھارتی حصہ قراردے دیا گیا اور اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیرپرقرارد داد کی دھجیاں اڑادیں۔
تودوسری طرف پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی دھمکی دے دی کہ پاکستان کو کشمیراوربلوچستان کے معاملے پرحساب دینا ہوگا، یہ روداد بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نےبیان کی۔
ایک اوربھارتی وزیر ارن جیٹلے نے مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گنوں کے استعمال کا اعتراف کیا اورکہا کہ اس معاملےکا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے۔