14 اگست ، 2016
رواں سال 2016ءکی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں سونے کی طلب میں 16.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق اپریل تا جون 2016ءکے دوران پاکستانیوں نے 10.7 ٹن سونا خریدا ہے جو رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 10.3 فیصد زائد ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2016 ءکے دوران پاکستانیوں نے 9.7 ٹن سونے کی خریداری کی تھی۔ سونے کی فروخت میں ہونے والے اضافے کا بنیادی سبب زیورات اور سونے کی ڈلیوں کی خریداری میں ہونے والا نمایاں اضافہ ہے۔