15 جون ، 2012
روم…این جی ٹی… دنیا بھر میں بچے ہویا بڑے سب پیزا بے حد شوق سے کھاتے ہیں لیکن اس کی تیاری میں کافی وقت لگنے کے باعث طو یل انتظار بھی کر نا پڑتا ہے۔ایک اطالوی ڈیزائنر ز نے ایسی پیزا وینڈنگ مشین متعارف کر وا ئی ہے جس کے بعد اب صرف چندسیکنڈ میں گرما گرم پیزا دستیاب ہو گا ۔ Lets Pizza نا می اس وینڈنگ مشین میں انسانی ہاتھ کے استعما ل کے بغیردیکھتے ہی دیکھتے Italian پیزا مکمل طو ر پر تیار ہوجا تا ہے۔اس مشین کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں پیزا کی تیاری کا مکمل مر حلہ اسی مشین کے اندر ہو تاہے جس میں Infra-Red اوون(oven) کی سہولت بھی مو جود ہے۔گاہک وینڈنگ مشین کو بٹن دبا کرآڈر دینے کے بعد اس میں لگے شفاف شیشے سے پیزا کی تیاری کا مکمل مر حلہ خود ملا حظہ بھی کر سکتے ہیں ۔