16 اگست ، 2016
مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کراچی میںمحکمہ اطلاعات کے دفتر کااچانک دورہ کیا اورافسران اور ملازمین کی تاخیر سے آمد اور غیر حاضری پر ناراضی کااظہار کیا۔
مولا بخش چانڈیو نے وقت پردفترنہ پہنچنےوالےافسران،اسٹاف کواظہاروجوہ کےنوٹس جاری کرنےکےاحکامات جاری کرتے ہو ئے سیکرٹری اطلاعات کو ہدایت کی ہے کہ ملازمین کی وقت پرحاضری اورکارکردگی کو یقینی بنایا جائے۔